261

بلدیاتی انتخابات،حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ) صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے احکامات جاری، نیبرہڈ کونسل اور حلقہ بندیوں کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نیبر ہڈ اور ویلج کونسلوں کی حلقہ بندیاں 22 مارچ2022 تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے سیکشن 7کے تحت 27 دسمبر سے 10 جنوری تک انتظامات مکمل کئے جائیں گے، 11 جنوری سے 9 فروری تک حلقہ بندی کمیٹی ابتدائی فہرست مکمل کرے گی، 10 فروری 2022 کو نیبر ہڈ اورویلج کونسل کی حلقہ بندیاں شائع ہونگی، 11 فروری سے 25 فروری تک ووٹرز حلقہ بندی کمیٹی کو اعتراضات جمع کروائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں