124

برفباری کی پیشگوئی‘مری میں دو سو ٹریفک پولیس اہلکار تعینات

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کی طرف سے جمعہ کی رات سے پیر تک مری میں شدید برفباری کی پیشنگوئی پرچیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی وسیم ریاض کیطرف سے سیاحوں کی حفاظت اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ٹر یفک پولیس کے 200 سے زائداہلکارخصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،مری میں ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، سی ٹی اونے کہا کہ شام 5بجے سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے داخلہ پرمکمل پابندی ہو گی، مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ و آگاہی پکٹس قائم کی گئی ہیں، ایسے میں مکینیکل فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی،مری آنیو الے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں،سخت سردی کے پیش نظر گاڑیوں میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں،گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں،فباری میں گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے کی صورت میں گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں،روڈ پھلسن سے بچنے کیلئے گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں،دوران برفباری روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں تا کہ روڈ ز سے بروقت برف صاف ہوسکے، سڑک کے ایک سائیڈپر پارکنگ کی اجازت ہے،سیاح تنگ روڈ ہونے کیوجہ سے روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سیلفیاں بنانے سے گریز کریں،سیاح ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر اپنی گاڑی میں مکمل ٹول کٹ لازمی رکھیں، گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں،مری کی سڑکوں پر دوطرفہ ٹریفک چلتی ہے لہذا ڈبل لائن ہر گز نہ بنائیں،سی ٹی او نے ہدایت کی کہ اپنے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں کسی بھی ہنگامی صورت میں لائن 0519269200 یا 03097770598 پر رابطہ کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں