براہمہ گاؤں کو پنجاب کے مثالی گاؤں میں شامل کرنے پر وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کے مشکور ہیں: لیگی رہنما ملک ابرار، ملک مہربان

ٹیکسلا۔ معروف لیگی رہنما ملک ابرار احمد براہمہ اور ملک مہر بان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ پنجاب کے مثالی گاؤں بنانے کے عمل میں براہمہ کو بھی شامل کیا گیا جس سے براہمہ میں تعمیروترقی کا نیا دور شروع ہوگا، کوارڈینیٹر ملک وسیم شہزاد کی طرف سے بھیجی گئی سروے ٹیم نے براہمہ گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا سروے شروع کر دیا ہے،اس موقع پر بابو ملک مہربان، ملک فرقان علی، ملک ابرارگجر آف براہمہ، موجود تھے انھوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک اور ملک وسیم شہزاد گجر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ براہمہ میں سیوریج اور گلیاں پختہ ہوں گی اور دیگر ترقیاتی کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچیں گے،بیرسٹر عقیل ملک، مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق، کوہستان گروپ کے چئیرمین حاجی نصیرالدین نے عملی خدمت کر کے حلقہ کی عوام سے دوستی کا حق ادا کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں