155

براڈ شیٹ کے سربراہ نواز شریف پر الزامات سے دستبردار

لندن(نمائندہ پنڈی پوسٹ)براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے سابق ایسوسی ایشن کاوے موسوی نے کہاکہ وہ دودہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمسار ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے ایک روپیہ کی کرپشن کا معمولی ثبوت بھی نہیں ملا۔موسوی نے کہاکہ براڈ شیٹ کی تحقیقات کے نتیجے میں سابق وزیراعظم نواز شریف یاان کے خاندان کے کسی بھی فرد سے متعلق بدعنوانی، چوری شدہ، چھپی ہوئی یا ایسی دولت جس کے ذرائع کے متعلق نہ بتایا جاسکے، ایسی دولت کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ لوٹی ہوئی دولت تو بہت ملی لیکن میں تقریبا 21سالہ تحقیقات کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی شخص میرے دعوے کے خلاف بات کرتا ہے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں