135

برائلر سیل سینٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل

جہلم برائلر سیل سینٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل، شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر سیل سینٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ برائلر سیل سنٹرز پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے اور یہ باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے، جبکہ برائلر سینٹرز پر کئی کئی گھنٹے پڑے رہنے والے مرغیوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردوغبار پڑتی ہے بلکہ مکھیاں بھی بھنبھناتی رہتی ہیں ِ اگر کوئی صارف برائلر سیل سنٹرز مالکان سے گندگی ختم کرنے کا کہتا ہے تو اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا، تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا قانونی کارروائی نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے، بیشتر برائلر سیل سنٹرز سیوریج کے گندے نالوں پر قائم ہیں اور آس پاس آوارہ کتے بھی غول کی صورت میں بیٹھے رہتے ہیں، جن پر بیٹھنے والی مکھیاں کھلے گوشت کو مزید زہریلا بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پراسرار خاموشی سے دلبرداشتہ شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں