سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے کڑے احتساب کا عمل جاری، ناقص تفتیش اور بد عنوانی کی شکایت پر تھانہ مورگاہ کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے کڑے احتساب کا عمل جاری ہے، ناقص تفتیش اور بد عنوانی کی شکایت پر تھانہ مورگاہ کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،راشد منہاس نے مقدمہ کے حقائق چھپا کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کاکہنا تھا کہ سزا اور جزا کا سلسلہ جاری رہے گا،اچھی کارکردگی پر انعام اور غلطی پر سزامحکمانہ پالیسی کا حصہ ہے جسے یقینی بنایا جائے گا، سروس ڈیلیوری اور انصاف کی فراہمی میں غفلت، لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
