80

بجلی 1 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 1 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں