360

بجلی مہنگی کرنےکی تیاریاں

اسلام آباد (نیٹ نیوز)حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہےکہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے سوا باقی تمام صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی کردی جائے ۔پاور ڈویژن کی درخواست میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےگھر یلو صارفین کے سوا باقی تمام گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی کرنے جب کہ کمرشل اور صنعتی شعبوں سمیت باقی تمام سیکٹرز کے لیے فی یونٹ بجلی 1روپے 39پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں