231

بجلی بلو ں سے تنگ صارفین کی سولر سسٹم کی تنصیب میں دلچسپی

بجلی کے بلوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ دو ایسے مسائل ہیں جن سے تقریباً ہر شہری پریشان اورتنگ نظر اتا ہے اور ان دونوں مسائل کا ایک دیر پا حل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے اور لوگ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا نظام یعنی سولر سسٹم گھروں میں لگوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں سولر پینلز اس صدی کی ایک بہترین ایجاد ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے انرجی کو دوبارہ قابل استعمال بنانا، توانائی کی کمی کے ملکی مسئلے کو بخوبی حل کر سکتا ہے اور سولر پینلز اس کا بہترین ذریعہ ہیں گو کہ یہ بیش قیمت ہوتے ہیں لیکن یہ بجلی کے بل میں بچت کی مد میں انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنا نہ صرف توانائی پیدا کرنے کا انتہائی سستا ذریعہ ہے بلکہ یہ زندگی بھرکے لئے معاشی طور پر انتہائی سود مند ہے ملک کے جغرافیائی محل وقوع اور موسم کے باعث بیشتر علاقہ پورا سال سورج کی بھر پور روشنی حاصل کرتے ہیں

columns

یوں ہم سورج کی روشنی کے استعمال سے توانائی پیدا کر کے توانائی کی کمی کے ملکی مسئلے کو حل کر سکتے ہیں اس سے قبل کہ آپ سولر پینلز کی تنصیب کو لییکسی کمپنی سے رابطہ کریں آپ کو مندرجہ ذیل کو اہم نکات کی تصدیق کر لینا ضروری ہے کہ کیا آپ کے گھرکو جنوب کی طرف سے سورج کی مناسب روشنی مل رہی ہے؟ کیا آپ کے گھر کے ارد گرد اونچی عمارات تو موجود نہیں جو گھر کی چھت پر سائے کا باعث بن رہی ہوں اور سورج کی روشنی کی راہ میں رکاوٹ ہوں؟ کیا آپ کے گھر کے اطراف اونچے درخت تو موجود نہیں جو سورج کی روشنی روک رہے ہوں اور آند ھی طوفان کی صورت میں سولر پینلز پر پتے گرانے کا باعث بنیں؟ کیا آپ گھر کی چھت اس طرز پر تعمیر ہوئی ہے کہ اس کو مناسب روشنی مل سکے؟ اگر آپ کا گھر درج بالا معیار پر پورا اترتا ہے

تو آپ با آسانی سولر پینلز کی تنصیب کر سکتے ہیں سولر پینلز کی تنصیب ایک بڑا فیصلہ ہوتا ہے اس کے لئے کونسی کمپنی کا انتخاب کیا جا ئے یہ فیصلہ محض اشتہارات دیکھ کر نہ کریں بلکہ اپنے دوست احباب اور خاندان کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا جانا چاہئیے اگر پھر بھی آپ مناسب فیصلہ نہ کرپائیں تو انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کا رخ کریں اور مختلف کمپنیوں کے حوالے سے صارفین کے تاثرات پڑھنے کے بعد ہی فیصلہ کریں نیٹ میٹرنگ نیپرا سے تصدیق شدہ بلنگ کا طریقہ کار ہے اس طریقہ کار کے تحت ڈسٹری بیوشن کمپنیاں صارفین کی جانب سے تیار کی جانے والی بجلی کو خرید لیتی ہیں اس طریقہ کار کے تحت صارفین کی جانب سے کیا فروخت کی جانے والی بجلی کو بجلی کی قیمت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی کی مد میں ادا کی جاتی ہے

اس طریقہ کار کو لاگو کرنے کے لئے آپ کو سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015 کے قانون کے تحت درخواست داثر کرنی ہوگی درخواست کی منظوری کے بعد آپ کی متعلقہ ڈسٹریبیوشن کمپنی کا انرجی ڈیپارٹمنٹ آپ کو گھر میں معائنہ کے لئے ٹیم بھیجے گا اگر ان کی ٹیم آپ کے سولر سسٹم اور اس سے پیدا ہونے والی بجلی کے عمل کو تسلی بخش قرار دیتی ہے تو آپ کو این او سی جاری کیا جائے گا سولر سسٹم کی تنصیب سے قبل اس کے بارے میں مکمل معلومات ہونا لازم ہے کہ سولہ کمپنیاں رہائشی علاقوں میں کس طرح کے سولر پینلز انسٹال کرتی ہیں گھروں میں نصب ہونے والا ایک مکمل سولر سسٹم دو چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے سولر پینل اور سولر انورٹر۔سولر پینل سورج کی روشنی سے براہ راست کرنٹ یعنی ڈی سی تیار کرتا ہے جبکہ سولر انورٹر پر سورج کی روشنی سے

پیدا ہونے والی توانائی کو اے سی یعنی انٹرنیٹ کرنٹ میں تبدیل کرتاہے ہے تاکہ وہ گھر میں قابل استعمال ہو سکے عمومی طور پر مارکیٹ میں دو طرح کے سولر پینلز پائے جاتے ہیں مونو کر بیٹا لائن سولر پینل اور پولی کر بیٹا لائن سولر پینل۔مونو کربیٹالائن سولر پینل کریسٹا لائن سیلیکون سے تیار کیے جاتے ہیں اور یہ کار کردگی کے لحاظ سے تسلی بخش سمجھے جاتے ہیں یہ لمبے عرصے تک ساتھ دیتے ہیں اور اگر ان کی تنصیب ایسی جگہ پر ہو جہاں سورج کی روشنی بہتر انداز میں میسر ہو تو یہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں مارکیٹ میں ان کی قیمت زیادہ ہوتی ہے پولی کر بیٹا لائن سولر پینلز پیوریفائڈ سیلیکون سے تیار کر جاتے ہیں ان کے اندر گرمی کی شدت برداشت کرنے کی کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے یہ سولر پینلز دیر پا بھی نہیں ہوتے یہ ایسی جگہوں پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جہاں پر سورج کی روشنی مناسب ہوتی ہے یہ مونو کر بیٹا لائن سولر پینلز کی نسبت کم قیمت ہوتے ہیں

سولر سسٹم کی خریداری اور اس کی تنصیب ایک مہنگا عمل ضرور ہے لیکن یہ زندگی بھر کی انویسٹمنٹ سمجھی جاتی ہے سولر سسٹم بجلی کا بل قدرے کر کے نہ ہونے کے برابر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ لوڈ شیڈ نگ کی صورت میں جنریٹر کے استعمال سے ہونے والا خرچہ بھی بچاتا ہے سولر پینلز کی تنصیب خود یا کسی الیکٹریشن سے کروانے کی بجائے لائسنس یافتہ کمپنی کی خدمات حاصل کریں ان سولر سسٹم سے ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ پیدا ہوتا ہے اور ان کے ساتھ بھاری بھر کم بیٹریز بھی نصب کی جاتی ہیں اسی لئے سولر سسٹم کی تنصیب کیلیے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے نقصان یا خطرے سے پہلے بچا جا سکے سولر پینلز کی تنصیب کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں جنوب کی جانب نصب کیا جائے یہاں ان کو سورج کی روشنی بھر پور میسر آئے گی قدرتی طور پر گھر کی چھت سولر پینل نصب کرنے کے لئے بہترین مقام سمجھا جاتا ہے

لیکن ایسے چھوٹے شہر یا گاؤں میں جہاں آس پاس اونچی عمارات نہ ہوں اور سورج کی روشنی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو ان کو زمین پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے یہاں یہ بات جاننا نہایت ضروری ہے کہ ایک روایتی سولر پینل ایک مربع فٹ کی حدود میں پانچ سے دس واٹ بجلی پیدا کرتا ہے اگر آپ ایک ہزار واٹ بجلی پیدا کرنا چا تے ہیں تو آپ کو ایک سو سے دو سومربع فٹ کے رقبے میں سولر پینلز نصب کرنے کی ضرورت پیش آئے گی سولر سسٹم چھت پر نصب کرنا مشکل عمل ہے اس کے ایسے علاقے جہاں تیز ہواؤں، آند ھی یا طوفان کا آنا معمول ہو وہاں سولر پینلز کی تنصیب کی ممانعت کی جاتی ہے اگر آپ اپنے گھر کے لیے سولر پینلز خریدنا چا ہتے ہیں

تو صرف لائسنس یافتہ فروخت کنندہ سے سولر سسٹم خریدیں اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی تسلی کر لیں کہ اس کے پاس تنصیب کا لائسنس بھی ہے یا نہیں کبھی بھی کسی غیر تصدیق شدہ کمپنی سے زیادہ وارنٹی کے لالچ میں سولر پینلز کی خریداری مت کیئے عمومی طور پر کمپنیاں سولر پینلز کے لئے پچیس برس اور انورٹر کے لئے پانچ برس تک وارنٹی دیتی ہیں سولر پینلز کی خریداری زندگی میں ایک مرتبہ کی سرمایہ کاری ہوتی ہے جو ساری عمر نفع رہتی ہے اس کو استعمال شدہ یا سستے اور معیاری سولر پینلز کے انتخاب کے بجائے ہمیشہ معیاری پینلز کا انتخاب کیجیئے تاکہ زندگی بھر کسی قسم کے مسائل کا سامنا در پیش نہ ہو اور آپ با آسانی سولر سسٹم سے مستفید ہو سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں