250

بارات حادثہ کا شکار‘دولہا کے 3دوست جاں بحق

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر کارکو حادثہ،3 نوجوان موقع پر جاں بحق،2 زخمی، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق جہلم محلہ چشتیاں کے رہائشی نوجوان بارات کے ساتھ سوہاوہ جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر آئل ٹینکر سے کارٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کے عملے نے جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں