111

بابا شیرزمان مرزا

بابا شیرزمان مرزا 22 جون 1924 کو صوبہ خان کے گھر سکرانہ تحصیل کلرسیداں ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم پرائمری تک سکرانہ سے حاصل کی، مڈل چوآ خالصہ اور 1942 میں کلرسیداں سے میٹرک پاس کیا۔ دینی تعلیم اپنے گاوں سے ہی حاصل کی۔آپکی اولاد میں تین بیٹے،ناصر محمود کیانی،آصف محمود کیانی مرحوم، یاسر محمود کیانی اور ایک بیٹی قمر سلطانہ مرحومہ شامل ہیں۔ آپ برٹش آرمی سے بطور صوبیدار ریٹائرڈ ہوئے دوران سروس1959 میں آرمی کی طرف سے کورس کیلئے امریکہ گئے جہاں 24 ممالک میں اول پوزیشن حاصل کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 28 سال کا عرصہ مجاہدہ اور عالم جذب گزرے آپ قریبی جنگل میں چلے جاتے اور شام ڈھلے لوٹتے شاعری کا آغاز اوائلِ شباب 1940 کے لگ بھگ کیا آپ نے سب سے پہلے تخلص کیساتھ فقیر کا اضافہ کیا ”فقیر مرزا“ جو بعد ازاں بعض شعراء کی شاعری میں استعمال ہونے لگا۔ استاد الشعراء سائیں پشوری کے شاگردان زاکر جہلمی نذر شاہ مضطر نے آپکو استاد کے خطاب سے نوازا آپکا کلام خطہ پوٹھوہار کے ہر نامور شعر خوان نے پڑھا۔ بابا شیرزمان یکم اکتوبر 2002 وفات پا گئے۔آپ کے پوٹھوہاری کلام کی کتاب عشق رمزاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی زبانوں کے ایم فل کے نصاب کا حصہ ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں