84

بااثر مافیا سکول کی زمین قبضہ کر کے فروخت کر دی

جہلم (نمائندہ پندی پوسٹ) نواحی علاقہ پھلائیاں میں بچیوں کے سکول کیلئے دو کنال زمین پر بااثر شخص نے قبضہ کر کے فروخت کر دی، گاوں کی لڑکیاں دور دراز تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، محکمہ تعلیم نے تیرہ سال گزرنے کے باوجود عمارت تعمیر نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے ساتھ واقع گاوں پھلائیاں میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سکول نہ ہونے پر چوہدری رحمت اس کے بھائیوں اور بھتیجوں نے 13 سال پہلے دو کنال زمین محکمہ ایجوکیشن کے نام ٹرانسفر کی تھی لیکن اتنے سال گزرنے کے باوجود محکمہ تعلیم نے عمارت تعمیر نہ کی تو گاؤں کے ہی رہائشی بااثر افراد نے سکول کی دو کنال زمین پر قبضہ کرلیا ہے گاؤں کے رہائشیوں کے مطابق بااثر شخص نے سکول کی دو کنال زمین میں سے پندرہ مرلے زمین فروخت کر دی ہے باقی پچیس مرلے زمین پر دیوار بنانا شروع کر رکھی ہے گاوں کی طرف سے محکمہ تعلیم کو بار ہا مرتبہ سکول کی زمین پر ہونے والے قبضے کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن محکمہ تعلیم خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے اہل علاقہ نے نگران وزیر اعلی پنجاب وزیر تعلیم پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں