102

بااثرافراد کا معمر بہن بھائی کے مکان پر قبضہ

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم بااثر افراد نے معمر بہن بھائی کے مکان پر قبضہ کرنے کے غرض سے معمر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،5 روز گزرنے کے باوجود بے آسرا معمر بہن بھائی حصول انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،پولیس نے نہ تومقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتاردونوں بہن بھائی حصول انصاف کے لیے در بدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، متاثرہ بہن بھائی کا آئی جی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات جہلم کے علاقہ کالا گجراں کے رہائشی معمر بہن بھائی نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 روز قبل بااثر افراد کی جانب سے ہمیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،75سالہ مختیار بی بی نے بتایا کہ مجھے بالوں سے پکڑ کر گھر سے باہر گھسیٹتے ہوئے لے آئے اور میرے کپڑے پھاڑ ڈالے میں اور 73سالہ بھائی مشتاق ملزمان کو اللہ اور اس کے رسول کے واسطے دیتے رہے لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی، اہل محلہ کے رابطہ کرنے پر پولیس چوکی کالا گجراں کے ملازمین نے ہمیں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی اور پولیس چوکی کالا گجراں لے جا کر ہمیں خوفزدہ کرکے سفید کاغذات پر انگوٹھے لگوالئے، متاثرہ بہن بھائی نے بتایا کہ بااثر افرادہماری قیمتی جگہ ہتھیانے کے لئے ہمیں جانی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، متاثرہ بہن بھائی نے بتایا کہ مخالفین ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیاجائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔اگر ہمیں کسی قسم کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری مخالفین پر عائد ہوگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں