گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل گوجر خان کے مختلف علاقوں میں “باؤلے کتوں” کے کاٹنے سے کئی افراد زخمی۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین موجود ہی نہیں۔ جبکہ جنڈنجار کے فلاح امت کی میڈیکل کمپلیکس میں ان مریضوں کو اینٹی ریبیز ویکسین لگا کر ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال،اے سی گوجرخان خواب غفلت کے جھولے جھول رہے ہیں۔ باؤلے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے مریضی کو اگر بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہ لگائی جا سکے تو مریضی پاگل پن کی اس کیفیت میں چلا جاتا ہے کہ اسے زنجیروں میں جکڑا پڑ جاتا ہے اور درد ناک موت اس کا مقدر بن جاتی ہے اور اس کوتاہی کا تمام وبال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار پر جاتا ہے مگر ان بے حسوں کے اندر احساس کی حس کون جگائے۔ زخمی افراد کے لواحقین نے فلاح امت کی انتظامیہ کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا کہ ان کی کوششوں کی وجہ سے اس خطرناک صورتحال سے نجات کی صورت ممکن ہو پائی
93