اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی فیس میں اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک بھر کے کمرشل بینکوں کی جانب سے دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بینک کی برانچز کے علاوہ کسی دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر اب 23 روپے 44 پیسے سے 35 روپے کے چارجز ادا کرنے ہونگے تاہم اپنے بینک کی برانچز کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے۔

یکم جولائی سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز پر نئے چارجز اور قوائد نافذ العمل ہو گئے۔بین الاقوامی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر 2 فیصد سے 8 فیصد یا 300 روپے سے 1000 روپے تک چارجز ادا کرنا ہونے جو بینک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں ۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں