329

اے ایس پی زینب ایوب اور انعم شیر کے اعزاز میں اسایہ

راولپنڈی( نمائندہپنڈی پوسٹ)راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب، تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر افسران کی شرکت،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور افسران کی جانب سے اے ایس پیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور افسران کی جانب سے اے ایس پیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیاگیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب محنتی اور پروفیشنل پولیس آفیسرز ہیں، راولپنڈی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اے ایس پیز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس میں اپنی تعیناتی کے دوران سینئر افسران سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا، راولپنڈی پولیس ایک بہتر ین فورس ہے جہاں خدمات کی انجام دہی ہمارے لیے اعزاز ہے،تقریب کے اختتام پرسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب کو اعزازی شیلڈز دیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں