288

ایک ہفتہ قبل قتل ہونیوالی خاتون کا قاتل شوہر نہ پکڑا جا سکا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بیوی کے قاتل کو گرفتار نہ کر سکی جس کی وجہ سے متاثرہ فیملی میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ایم سی کلر سیداں کی حدود میں واقع گاؤں پنی میں شقی مزا ج شوہر نے اپنی بیوی جو تین بچوں کی ماں بھی تھی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور ملزم آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔پولیس نے مقتولہ کی پھوپھی زاد بہن جو اس کے گھر مہمان آئی ہوئی تھی کی مدعیت میں خاوند محمد حنیف کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا اور وقوعہ کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی۔ادھر ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی نے رابطہ پر بتایا کہ ملزم کا موبائل فون مسلسل بند آ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی لوکیشن ٹریس کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں