تفتیش کے لیے پولیس کے سامنے پیش نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے بارہ رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے جن رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے عدالت سے رجوع کی ان میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی سات سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیرا حمد بھی شامل ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پولیس کی درخواست منظور کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک، ملک غلام حبیب، مرزا جاوید، خضر حیات کھگہ، راجہ صغیر، عبدالرؤف، اشرف رسول، بلال فاروق تارڑ اور رانا منان کے نام بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔اس سے قبل لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی۔لاہور پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے، ان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عدالت نے پولیس کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ن لیگ کے بارہ رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے
اہم خبریں
پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، گوجرانوالہ سرفہرست، ملتان آخری نمبر پر
سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران شہید ہونے والے پولیس جوان کو سپرد خاک کردیا گیا
جہلم، سیلاب زدگان کی مدد کے دوران پانی میں بہہ جانے والے پولیس جوان کی نماز جنازہ اداء
پنجاب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈی سی کو ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین بنانے کی متنازع شق میں تبدیلی
وادی نیلم: خوفناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کی پورے کشمیر میں ہڑتال کی کال، ایف سی فورس تعیناتی کو بیرونی حملہ قرار دے دیا
جہلم گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے دوران پانی میں بہہ کر لاپتہ ہونے والے پولیس جوان کی لاش مل گئی
سیلابی صورتحال محض ایک قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانی لالچ اور ادارہ جاتی غفلت کا نتیجہ ہے
ننھے ارشمان کے اغواء کیس میں ملوث مرکزی ملزم”عاطف“ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا
جہلم طوفانی بارشوں میں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی رپورٹ جاری کردی گئی