237

ایم پی اے راجہ صغیر احمد مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے

راولپنڈی (شہزادرضا‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)2018کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر مسلم لیگ ن کو پیارے ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی اپوزیشن کے نامزد کردہ امیدوار برائے وزرات اعلیٰ حمزہ شہباز سے باضابطہ ملاقات ہوئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت اور راجہ صغیر احمد کے قریبی ساتھی کی ضمانت پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ اور وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں