83

ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

راولپنڈی (نمائندہ پندی پوسٹ)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور درآمد کردہ اشیائے ضروریہ کی گزشتہ 2ماہ سے لیٹر آف کریڈٹ ایل سی نہ کھلنے سے مہنگائی کا طوفان دوبارہ بلندیوں پر پہنچ گیا، چکن، گھی، دالوں، سبزیوں، پھلوں اور تمام نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس سے شہریوں کی چیخیں نکلنے لگی ہیں، مارکیٹ میں زندہ چکن زندہ چکن اضافہ سے 315تا320،گوشت 480تا500روپے کلو، انڈے شیور 270روپے، درجن، انڈے دیسی500روپے درجن ہوگئے، گھی500روپے کلو، آئل 520روپے میں 200لٹرکی بجائے 850گرام، سفید چنے 350روپے کلو،سیاہ چنے 290روپے،دودھ190روپے، مٹن چھوٹا گوشت1600روپے کلو،

بڑا گوشت بیف 1000روپے کلو، آلو 40سے 50روپے کلو، پیاز 200تا250روپے، ٹماٹر 80 روپے، لہسن 310روپے، ادرک 320روپے کلو، سبز مرچ 70روپے، شملہ مرچ 80روپے، مٹر80روپے، اروی110روپے، لیموں 70روپے کلو، بینگن40روپے، کھیرا50روپے کلو،گوبھی40روپے، شلجم 30روپے، مولی30روپے، گاجر50روپے، سیب150تا250روپے کلو، کیلا 80سے 120,مسمی،مالٹا فروٹر 100تا250روپے درجن، امرود 100روپے کلو انگور 300روپے کلو فروخت کئے جا رہے ہیں، چاول280روپے، دال چنا260روپے کلو فروخت ہوئے جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سرف صابن، بچوں کے پیمپر ز کی قیمت میں 20سے 30فیصد اضافہ، چائے کی پتی کا پاپیکٹ 370روپے کا کر دیا گیا پیکٹ دودھ کی قیمت میں 25روپے کلو اضافہ ہو گیا، انتظامیہ گرانی روکنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں