108

ایس ڈی افس ساگری کا افتتاح

چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے روات
سب ڈویژن آفس واپڈا ساگری کا قیام میرا اہم مشن تھا اس دفتر کے قیام سے عوام علاقہ کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی اور ان کیواپدعا کے حوالے سے درپیش مشکلات میں کمی واقع ہو گی واپڈا ملزمین ہمارے ہیروز ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کر ہمیں بجلی کی فراہمی یقینی بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین آئیسکو قمر السلام راجہ نے روات کے مقام پر سب ڈویژن آفس ساگری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی جیسے خطرناک کام کے دوران جو ملازمین فوت ہو جاتے ہیں وہ جانبحق نہیں بلکہ شہید ہوتے ہیں ہم نے ان کو سرکاری طور پر شہید کا لقب دیا ہے سال میں ایک دن یوم شہداء واپدا کے طور پر منایا جائے گا شہیدوں کے بچوں کیلیئے فنڈ کیقیام کا اہتمام بھی کر دیا ہے تا کہ ان کے بچے اچھے سکولوں میں پڑھ سکیں عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے اب حکومت ن لیگ کی نہیں ہے بلکہ پی ڈی ایم کی ہے ملک کی تقری کی راہ پر لگا ہوا تھا لیکن جان بوجھ کر ترقی کا راستہ روکا گیا ہے اب ہم نئے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں اور بہت جلد ہم ملک کو واپس ترقی کی طرف لے کر آئیں گے حالات مشکل ہیں لوگ ہم سے بھی ناراض ہیں عوام کو پیٹرول اڑھائی سو روپے بہت مہنگا لگ رہا ہے لیکن اگر پی ٹی آئی کی حکومت رہتی تو یہی پیٹرول 8سو روپے فی لیٹر ہوتا لوگ کہتے ہیں کہ خراب ھالات میں حکومت کیوں سنبھالی ہے لیکن اگر حکومت نہ لیتے تو ملک بلکل تباہ و برباد ہو جاتا ہے پی پی 10سے ن لیگ کا میدوار برائے صوبائی اسمبلی ہوں جس شخص کو پی پی 10 کے عوام نے ایم پی اے منتخب کیا تھا اس نے حلقے کے عوام کیلیئے کونسا کردار ادا کیا ہے اس نے عوام کے ساتھ کیا انصاف کیا ہیانہوں نے عوامی مینڈیٹ کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے اس نے حلف بھی اپنی غرض کیلیئے اٹھا یا ہے میرا مقابلہ مداری سے ہے عوام اب کسی مداری کے جھانسے میں نہیں آئیں گے وہ اب کونسے تیر چلائیں گے صوبائی الیکشن میں سب مداریوں کو شکست دیں گے انہوں نے پہلے پیٹرولیم کی وزارت کا بھٹہ بٹھایا ہے آئندہ انتخابات میں ن لیگ کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہو گی تقریب سے ایس ای واپڈا صدر سرکل غلام سرور بلوچ نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پر واپڈا افسران، ملازمین اور عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں