80

ایس ایچ او تھانہ مندرہ سے موضع گھنگریلہ کی مصالحتی کمیٹی کی ملاقات

مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گزشتہ روز یونین کونسل گھنگریلہ کے گاوں گھنگریلہ کی اہم شخصیات کی ایس ایچ او تھانہ مندرہ سے ملاقات.تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اقبال نے کہا میں منشیات فروش جواء چوری ڈکیتی رائزنی کی وارداتوں پر کوہی سمجھوتہ نہیں کرتا دوران گفتگو سیاسی و سماجی شخصیت راجہ زاہد صدیقی،مصالحتی کمیٹی کے سینئر ممبر الحاج محمد رمضان،سابق پولیس افسر راجہ خادم حسین،نے بہترین خدمات پر ایس ایچ کو خراج تحسین پیش کیا اور ایس ایچ او کو یقین دلایا کہ ہمارے علاقے میں کوئی بھی شخص اگر منشیات کا کاروبار کرے گا یا ملوث پایا گیا تو ہم اہل گاوں کی طرف سے متعلقہ پولیس کو اطلاع بھی کریں گئےاس کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے ہم شریف لوگ ہیں پہلے بھی سماج دشمن عناصر کی مخالفت کی اور اب بھی کریں گے ایسی سرگرمیوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہیں ایسی سرگرمیوں میں جو لوگ ملوث ہوتے ہیں وہ قوم اور ملک کے دشمن ہوتے ہیں ایس ایچ او تھانہ مندرہ نے مذید کہا اچھے لوگ ویلفیئر کے کام کرنے والے لوگ میرے لیے عزت کے قابل ہوتے ہیں ان کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ایس ایچ او نے کہا ہمیشہ میرٹ پہ کام کیا ہے سروس کے دوران اپنے ملک کی اپنے محکمہ پنجاب پولیس کی عزت و توقیر میں اضافہ کر نے کی کوشش رہتی ہے اگر عوام پولیس کی مدد کرے تو جرائم میں کمی آ سکتی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں