110

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تھانہ روات میں کھلی کچہری

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی تھانہ روات میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ روات کا بھی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے تھانہ روات میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ روات کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، بلڈنگز سمیت تمام امور کا جائزہ لیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، مقدمات کا دیئے گئے ٹائم لائن کے اندر اندراج کو یقینی بنایا جائے،سنگین مقدمات کو جلد ازجلد یکسو کریں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اور خدمت کی بروقت فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں