95

ایسا کردار اپنائیں جسے دیکھ کر غیر مسلم راغب ہوں،امیر عبدالقدیر اعوان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نبی کریم ﷺ کی صحبت اور معیت سے فیض یاب صحابہ کرام ؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں جن کے بارے آپ ﷺ نے غزوہ بد ر کے موقع پر فرمایا کہ “آج میں سارے کا سارا اسلام میدان بدر میں لے آیا ہوں ” ان عظیم ہستیوں کودیکھ کر ان کے اخلاق سے متاثر ہو کر کفار دائرہ اسلام میں داخل ہو جاتے۔آج ہمیں بھی ایسا کردار اپنانے کی ضرورت ہے جسے دیکھ کر غیر مسلم بھی اسلام کی طرف راغب ہوں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا انڈیا میں اجھستان،حیدرآباد،دہلی،جموں کشمیر کے رہنے والے سالکین سلسلہ عالیہ سے ویڈیولنک کے زریعے خطاب! زندگی کے ان لمحات کو قیمتی جانتے ہوئے ہر کام اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے۔معاشرے کے لیے اللہ کی مخلوق کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔نبی کریم ﷺ نے صحابہ کی تربیت فرمائی یہ وہ ہستیاں ہیں جو چلتے پھر تے ایمان کا نمونہ ہیں۔مخلوق انہیں دیکھ کر ایمان لے آتی۔برصغیر میں صوفیاء اسلام کی اشاعت کا بہت بڑا سبب ہیں۔صوفیاء کے پاس آنے والوں کو دین کی رغبت نصیب ہوتی ہے۔اگر مسلمان خود فساد میں نفاق میں پڑ جائیں گے تو اس سے لوگ دین سے دور ہوں گے چہ جائیکہ ہم غیر مسلم کو دین اسلام کی ترغیب دیں۔تو کوشش کریں جہاں ہیں جس حیثیت میں ہیں جتنی استعداد ہے اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کریں کہ آپ جہاں بھی رہتے ہیں آپ کے کردار سے معاشرے میں امن ہو،بھلائی ہو، آپ اچھائی کو پھیلانے کا سبب بنیں۔یہ نہ دیکھیں کہ کون کیا کر رہا ہے۔یہ دنیا چند روزہ ہے فانی ہے اس نے فنا ہونا ہے۔ہمارے اعمال ہمارے ساتھ جائیں گے جہاں ہمیشہ رہنا ہے۔اللہ کریم نے اپنا نام لینے کی توفیق عطا فرمائی اپنے نام پر ہمیں جمع فرمایا اللہ کریم اس پر استقامت عطا فرمائیں۔اور تادم واپسی اسی سے وابستہ رہیں اور یہ دولت لحد میں ساتھ لے جانے کی توفیق عطا فرمائیں۔ہماری کمی کتاہی معاف فرمائیں اور مشائخ عظام سلسلہ عالیہ کے درجات بلند فرمائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں