ایبٹ آباد: شدید بارشوں سے راستے تباہ طالبات سکول نہ پہنچ سکیں

ایبٹ آباد (حسین معاویہ) شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ویلج کونسل سلہڈ تھری کے تعلیمی اداروں تک جانے والے راستے سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھیری میرا کی بچیاں سکول نہ پہنچ سکیں جبکہ علاقے کے مزید تین سکولوں کے راستے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ایم پی اے مشتاق احمد غنی اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بارہا درخواستیں دیں مگر تاحال راستوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ والدین اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچے بروقت تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔