ایبٹ آباد: امن فورم کے وفد کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون سے ملاقات، ہزارہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

ایبٹ آباد (حسین معاویہ)امن فورم ایبٹ آباد کے نمائندہ وفد نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ایبٹ آباد اور ہزارہ کے عوامی مسائل خصوصاً بلیک میلنگ، ہزراہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اصطلاحات، منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر شائستہ جدون نے امن فورم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہزراہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اصطلاحات اور دیگر جرائم کے حوالے سے اسمبلی فورم پر بھی آواز بلند کریں گی۔
وفد میں امن فورم ایبٹ آباد کے کنوینر حاجی غلام مصطفیٰ جدون، حاجی نواز خان جدون، ملک سجاد، حاجی نعیم،  راجہ منیر اور ہزراہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بانی جمیل خان تنولی سمیت دیگر شامل تھے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.