112

اہل خانہ کی عدم موجودگی ٗچور طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے

اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت ہزاروں روپے نقدی لے اڑے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق محمد حبیب نے پولیس کو بتایا کہ قاسم مارکیٹ کلرسیداں مقیم ہوں،ہفتے کے روز ہماری عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہوگئے اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے طلائی زیورات تقریباً تین تولے جنکی مالیت کا تخمینہ ساڑھے چار لاکھ روپے ہے سمیت ساٹھ ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کلرسیداں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں