112

اہلیان پوٹھوہار لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرینگے،چوہدری افضل پڑیال

عمران خان اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں وہ دنیا میں واحد لیڈر ہیں جنھوں نے عالمی فورم پر کھڑے ہو کر حرمت رسول کی گستاخی پر نہ صرف مذمت کی بلکہ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کو غلط قرار دیا جس کے باعث اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کے خلاف اور ہر سال عالمی سطح پر دن منانے کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما صدر پوٹھوہار ٹاؤن چوہدری افضل پڑیال نے سردار مارکیٹ کے مقام پر لانگ مارچ سے متعلق مشاورتی میٹنگ سے خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سرمایہ دار نہیں اور نہ ہی وہ سرمایہ داری نظام کا حامی ہے وہ ملک اور قوم کی جنگ لڑ رہا ہے ماضی میں سیاستدان اپنے مفادات کے لیے عوام کو استعمال کرتے رہے جبکہ عمران خان نے قوم کو شعور دیا ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی آمد پر عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا لانگ مارچ کے شرکاء کو بتائیں گے اہلیان پوٹھوہار زندہ دل لوگ ہیں اور حقیقی آزادی کے لیے گھر باہر چھوڑنے والوں کا کیسے استقبال کرتے ہیں اس موقع پر سینئر نائب صدر پوٹھوہار ٹاؤن چوہدری شکیل وینس، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سردار بشارت ،راجہ نثار ،ڈاکٹر راجہ قدیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے چوہدری افضل پڑیال نے نو منتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں