حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرمہینے کی پہلی اور2 تاریخ کو لگنے والی کھلی کچہری جس میں محکمہ مال کیخلاف شکایات آتی ہیں اوران کوحل کیاجاتا ہے گذشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری احمدحسن رانجھا کے پاس سائلین نے موضع مسیاڑی کے معطل پٹواری کیخلاف درخواستوں اورشکایات کے انبارلگادئیے اوربتایا کہ یونین کونسل مسیاڑی کا بااثر پٹواری عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے معطل ہونے کے باجود چارج دوسرے پٹواری کوچارج نہیں دیا،سائلین کی نشاندہی پر اے ڈی سی آرنے چارج دلوانے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے یکم ستمبر کی کھلی کچہری میں موضع مسیاڑی کے زمین کے معاملات کے سلسلے میں مذکورہ شکایات کنندہ کو بلوایا توسائلین جن میں بڑی تعدادمیں مردوخواتین بھی شامل تھے نے دو ہفتے قبل معطل ہونے والے موضع مسیاڑی کے پٹواری کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے،جبکہ معطل ہونے والے پٹواری راجہ ممتاز نے نئے تعینات ہونے والے پٹواری راجہ تنویر کو چارج ہی نہیں دیا،کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شکایات کی تحریری درخواستیں بھی دیں جن پر اے ڈی سی آرنے متعلقہ حلقہ پٹوار کے گرداور پٹواریوں کو موقع پرمسائل کوحل کرنے کے احکامات جاری کرتے رہے جن پر عملدرآمدہوگایانہیں سائلین؟
