کہوٹہ،محکمہ مال کے ملازم کے گھر چوری کی واردات چور لاکھوں روپے نقدی،سیونگز سرٹفیکیٹس،طلائی زیورات لے اڑے،تفصیلات کے مطابق تحصیلدار کہوٹہ کے ریڈر طیب جاوید نے تھانہ کہوٹہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات چوری کی واردات میں چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں 40لاکھ نقدی،22لاکھ کے قریب سیونگز سرٹیفیکٹس دو گھڑیا،کیمرہ،چھ تولے زیورات،مہران کار،دو عدد سوزوکی گاڑیوں اور ایک اپلائیڈ فار گاڑی کی فائلیں چوری کر کے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
130