اگر بروقت ڈیم تعمیر ہوتے تو آج ملک کو تباہ کن سیلاب کا سامنا نہ کرنا پڑتا: سعد علی خان

ٹیکسلا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 12 سعد علی خان نے کہا ہے کہ اگر ماضی کے حکمران بروقت ڈیمز کی تعمیر کرتے تو آج ملک کو تباہ کن سیلابوں کا بار بار سامنا نہ کرنا پڑتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، مگر بدقسمتی سے ماضی کی دیگر حکومتوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کا خمیازہ آج عوام اپنی جان و مال کی قربانیوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں،سعد علی خان نے پنجاب میں اب تک بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کو عوامی مسائل سے چشم پوشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ بلدیاتی نظام کو فوراً فعال کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہو سکیں اور جمہوریت مضبوط ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں قومی نوعیت کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد اور بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد سے ہی عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔