بزم نوائے ادب کلر سیداں کے زیر اہتمام معروف ادیب شاعر کمپیئر محمد عظمت مغل کے پوٹھوہاری ابیات پر مشتمل شعری مجموعہ ”اکھیاں نیں بوہے“ کی تعارفی تقریب عابد حسین جنجوعہ کی رہائشگاہ ادب نگر ڈھوک صابری کلرسیداں میں معروف ادیب‘ براڈکاسٹر‘ مترجم جناب شریف شاد کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں معروف شاعر‘ سکالر پروفیسر عبدالحمید مدنی مہمان خصوصی تھے جبکہ معروف ادیب‘ صحافی محمد یوسف خان اور معروف شاعر محمد یعقوب انجم مہمانان اعزاز تھے۔صاحب کتاب محمد عظمت مغل خصوصی مہمان تھے میزبانی کے فرائض عابد حسین جنجوعہ نے سرانجام دئیے اس موقع پر محمد عظمت مغل کی شخصیت شاعری اور فن کے حوالے سے عابد حسین جنجوعہ‘معین الدین‘ راجہ طیب جنجوعہ‘ یاسر کیانی‘قمر محمود عبداللہ اور پروفیسر عبدالحمید مدنی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس تقریب میں خصوصی محفل مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں عابد حسین جنجوعہ‘ چندا خیری‘ قیصر لال جنجوعہ‘ معین الدین‘ قدرت حسین قدرت‘ حافظ کامران حشر‘ طاہر یاسین طاہر‘ محمد یعقوب انجم‘ محمد عظمت مغل‘ پروفیسر عبدالحمید مدنی نے اپنا اپنا اردو پنجابی‘ پوٹھوہاری کلام پیش کیا‘ صاحب کتاب جناب محمد عظمت مغل نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے صدر شریف شاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد عظمت مغل نے خالص پوٹھوہاری زبان میں ابیات لکھ کر کتاب ”اکھیاِں نیں بوہے“ دی ہے انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پوٹھوہاری ادب کی ترویج و ترقی میں آج کے شعراء و ادباء نظم و نثر میں جو کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے شعراء و ادبا ء کو قومی زبان اردو کے ساتھ ساتھ اپنی ماں بولی میں بھی لکھنا چاہیے کیونکہ علاقائی زبانیں ایک دوسرے کے رابطے کا ذریعہ ہیں اس تقریب میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی معروف کمپیئر انیلہ بشیر‘ اظہر قریشی‘فیاض منگرال نے خصوصی شرکت کی۔
99