راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر ڈھلہ گاؤں میں ایک بچے پر جنگلی جانور (سور) کے حملہ کی اطلاع،ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ،بچہ شدید زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا،
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے خون کے بہاؤ کو فوری طور پر روک دیا،لواحقین کے مطابق بچہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا، جنگلی جانور کے حملے میں زخمی ہوا، زخمی بچے حسنین کی عمر 10 برس ہے، بچے کے پیٹ اور ٹانگوں پر شدید گہرے زخم ہیں،