سینٹرل جیل اڈیالہ میں درودبینک کودوبارہ فعال کردیاگیا،ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن سعیداللہ گوندل نے کہاہے کہ قیدیوں کی اخلاقی تربیت کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ۔جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرصت کے لمحات کوقیمتی بنانے کے لئے انہیں ذکرواذکار اوردرودشریف پڑھنے کی ترغیب دی جارہی ہے جس کے لئے اڈیالہ جیل میں درودبنک کوفعال کردیاگیاہے، اسیروں کوڈیجیٹل تسبیحیں فراہم کی گئی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت درودشریف اورذکرالہٰی میں مصروف رہیں۔ اس حوالے سے ہرروزبعدنمازعصرچیک کیاجاتاہے کہ ایک اسیرنے کتنی مرتبہ درودشریف پڑھا ابتدائی طور پر اڈیالہ جیل میں بنداسیران روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ درودشریف پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اڈیالہ جیل کے اسیروں کوزیورعلم سے آراستہ کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے جس سے انہیں تعلیمی معافی بھی مل سکے گی ۔سعیداللہ گوندل نے بتایاکہ دوران قیدقرآن پاک حفظ کرنے والے قیدی کودوسال ،ترجمہ قرآن پڑھنے والے کوایک سال ،میٹرک ،ایف اے ،بی اے اورایم اے کرنے والے قیدی کو سزامیں ایک ،ایک سال معافی ملتی ہے۔
81