142

اڈیالہ جیل:منشیات کے قیدیوں کیلئے ہسپتال بنانے کی منظوری

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)منشیات کے عادی قیدیوں کے علاج کے لئے اڈیالہ جیل میں 20بیڈزپرمشتمل الگ ہسپتال بنایاجائے گا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر سینٹرل جیل اڈیالہ میں منشیات کے عادی قیدیوں کے لئے الگ ہسپتال بنایاجارہاہے ،جس کے لئے ساڑھے تین کروڑروپے کی رقم مختص کردی گئی ہے ۔اس وقت اڈیالہ جیل میں منشیات کے عادی اسیروں کی بڑی تعدادمقید ہے جو جیل انتظامیہ کے لئے مشکلات کاباعث بنتی ہے جیل میں منشیات کے عادی اسیروں کے لئے الگ بارک بنائی گئی ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ 80 بستروں پر مشتمل جیل ہسپتال میں دیگرعلیل اسیروں کے ساتھ منشیات کے عادی افرادکے علاج میں انتظامیہ کومسائل کاسامناتھا جس کے لئے حکومت پنجاب سے اس حوالے سے الگ ہسپتال بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔ جیل میں آٹھ ڈبل سٹوری بارکوں کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے جس میں 16سواسیروں کورکھنے کی گنجائش ہوگی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں