193

اچھی کارکردگی کے حامل پولیس ملازمین کو نقدی انعام

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان کی طرف سے اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری۔سال 2021میں اچھی کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کیے، محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔آر پی اوراولپنڈی اشفاق احمد خان۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے سال رواں میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات تقسیم کیے،انعاما ت حاصل کرنے والے میں انسپکٹر خضر حیات،انسپکٹر لیگل عاطف ریاض،انسپکٹر شکیل احمد،انسپکٹر طاہر عباس، لیڈی سب انسپکٹر سائرہ فاطمی،سب انسپکٹر محمد لطیف، ٹریفک وارڈن محمد احسن،سب انسپکٹر محمد اسحاق،سب انسپکٹر محمد عثمان،ہیڈکانسٹیبل وقاص علی،ایس ایس اے عثمان علی،کانسٹیبل یاسر جاوید،کانسٹیبل سخاوت حسین،کانسٹیبل جاوید اقبال،کانسٹیبل محمد وسیم،کانسٹبل طارق سلیم،کانسٹیبل فرحان ریاض،کانسٹیبل جابر حسین،سب انسپکٹر زبیر،اے ایس آئی نبیل احمد،نائب قاصد عابد حسین اسکے علاوہ دیگر پولیس افسران واہلکار شامل ہیں،اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انہی اہلکاروں کی محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنتی ہے۔ محکمہ پولیس میں جس طرح احتساب کا عمل سخت ترین ہے اسی طرح اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں