139

اچھی باتیں

٭انسان تب سمجھ دار نہیں ہوتا جب وہ بڑی بڑی باتیں کرنے لگے بلکہ تب سمجھ دار ہوتا ہے جب وہ چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھنے لگتا ہے۔
٭خوبصورت لوگ لازمی نہیں کہ اچھے ہوں لیکن اچھے لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں۔
٭کوشش کرو کہ تم دنیا میں رہو‘ دنیا تم میں نہ رہے کیونکہ کشتی جب تک پانی میں رہتی ہے خوب تیرتی ہے لیکن جب پانی کشتی میں آجاتا ہے تو وہ ڈوب جاتی ہے۔
٭اگر ایک ہارا ہوا انسان ہارنے کے بعد بھی مسکرادے تو جیتنے والا اپنی جیت کی خوشی کھو دیتا ہے۔
٭ نئی بنیادیں وہی لوگ رکھ سکتے ہیں جو اس راز سے واقف ہوں کہ پرانی بنیادیں کیوں بیٹھ گئی تھیں۔
(کبیر راجپوت‘ چوکپنڈوڑی)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں