اٹک پولیس کی فوری کاروائی، شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم انتہائی قلیل وقت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق مورخہ 04.03.2026 کو تھانہ صدر حسن ابدال میں مسمی محمد آصف سکنہ حسن ابدال نے درخواست دی کہ میں حطار فیکٹری میں کام کرتا ہوں امروز جب میں کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلا تو گلی میں مسمی کامران احمد عرف کامی سکنہ سلطان پور تحصیل حسن ابدال ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑا تھا، اس نے مجھے دیکھتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور الزام لگایا کہ تم نے میرے گھر پتھر پھینکے ہیں، اس دوران اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی میرے شور واویلا کرنے پر وہ موقع سے فرار ہوگیا، جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کامران احمد عرف کامی ولد بدری زمان سکنہ سلطان پور تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، ملزم سے دورانِ تفتیش اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔