اٹک: سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلہ 2026 گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آمد کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان جاری، اٹک پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،
اٹک: 6000 کے قریب بیرون اور اندرون ملک سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بسلسلہ بیساکھی میلہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آ رہے ہیں،
اٹک: تمام سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اٹک پولیس نے تازہ دم دستے مختلف مقامات پر سکیورٹی کے لیے تعینات کر دیے ہیں،
اٹک: ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی سربراہی میں 1200 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں،
اٹک: 08 ڈی ایس پی، 18 انسپکٹر/ایس ایچ او، 115 اپر سبارڈینیٹ، 810 لوئر سبارڈینیٹ، 65 لیڈیز کانسٹیبلز، 86 ریزرو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ایلیٹ کمانڈوز کے 18 سیکشن ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،
اٹک: مذہبی مقامات اور ان کے پیروکاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اٹک پولیس کسی بھی شر پسند عناصر کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، تمام سکھ یاتری بلا خوف و خطر آزادی سے اپنی عبادت کریں گے۔
ترجمان اٹک پولیس