پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام سالانہ پوٹھوہاری ادبی کانفرنس 21فروری 2022ء راولپنڈی آرٹس کونسل دن ایک بجے منعقد ہوئی ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر پوٹھوہاری کی مرکزی تقریب وکانفرنس گزشتہ کئی سالوں سے ایک تسلسل کے ساتھ راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی ہے پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی کاقیام21فروری 2014ء فرید زاہد، شکوراحسن اور نعمان رزاق (راقم)کی کوششوں سے ہوا پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی نے اپنے سفر کا آغاز پہلی دفعہ 21فروری 2015ء سلیم اختر میموریل لائبریری گوجرخان سے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پہلی پوٹھوہاری ادبی کانفرنس کاانعقاد کیاجوایک تسلسل کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر کانفرنسیں جاری ہیں اس سال ماں بولی کے عالمی دن آٹھویں پوٹھوہاری کانفرنس تین نشستوں پر مشتمل تھی پہلی نشست بارہ پوٹھوہاری کتابوں کی تقریب رونمائی پرمشتمل تھی پہلی نشست کی صدارت چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر یوسف خشک نے کی۔چیئرمین حق ٹرسٹ قاضی شوکت محمود، ڈاکٹر عبدالواجد تبسم اور ڈاکٹر حمیرا اشفاق مہمانان خصوصی جبکہ ڈاکٹر منظور ویسو اور ڈاکٹر سعدیہ کمال مہمانانِ اعزاز تھیں فرزند علی ہاشمی اور نعمان رزاق نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے تقریب رونمائی میں شریف شاد کی کتابوں‘ دُعاواں پر قمر عبداللہ، پوٹھوہاری قاعدہ، پر ثاقب امام رضوی،مولانا روم نیاں کہا نڑیاں پرشیرازطاہر،ظہیر چوہدری کی پوٹھوہاری فیچرز کی کتاب ”ماسی کیدو“پرشاہدلطیف ہاشمی، فیصل عرفان کی پوٹھوہاری پہیلیوں کی کتاب ”پرجہھات مہھاڑی اَنھیں“ پر یاسر کیانی، قمرعبداللہ کی پوٹھوہاری افسانوں کی کتاب“ گرہین پر‘ اسد منیربھٹی،سیدتراب نقوی”بسنے بہڑے (شاعری)پر اقدس ہاشمی، شیراز طاہر ”رنگ روپ(افسانے)پر فرزند علی ہاشمی، ماجد وفاعابدی ”اٹی ٹلا (افسانے) پر،احمدعلی ہاشمی،نزاکت علی مرزا سویل (شاعری) پر، مسرت شیریں،شاہد لطیف ہاشمی کی ہملی (افسانے)پر شمسہ نورین ومہوش راجہ اور مرزا غفور الٰہی اڈ کھوڑے پر،قاسم اقبال جلالی نے مقالے پڑھے پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی نے 2016ء سے شاعروں، ادیبوں آرٹسوں اور پوٹھوہاری کی ترویج وترقی کے لیے کام کرکے والی شخصیات کو ”چونڑماں کم پوٹھوہاری ادبی ایوارڈدینا شروع کیا2016ء پہلا،2017 دوسرا، 2020ء تیسرا، 2021ء چوتھااوراس سال 2022ء چونڑماں کم 5واں پوٹھوہاری 2022ء شیراز طاہر، شریف شاد، قمر عبداللہ،شاہدلطیف ہاشمی، ماجدوفا عابدی، سید تراب نقوی،ظہیر چوہدری‘ فیصل عرفان، مرزا غفورالہٰی‘نزاکت علی مرزا‘ سجادوسیم کیانی اور عمران راجہ کودیاگیاآٹھویں پوٹھوہاری ادبی کانفرنس کی دوسری نشست میں پوٹھوہاری محفل موسیقی کابطور خاص اہتمام کیاگیا۔ جس کی صدارت شیراز اختر مغل نے کی۔ عابد حسین جنجوعہ، سجادوسیم کیانی اور ڈاکٹر ناہیداختر مہمانان خصوصی جبکہ نعیم اختر اعوان، اصغر شاہد،اقدس ہاشمی،غلام عباس مہمانانِ اعزاز تھے نظام کے فرائض مبین مرزا نے پھرپور اندازمیں سرانجام دئیے محفل موسیقی میں گائیک شیراز اختر مغل، مبین مرزا،شاہد عباس،ناصر نیازی،ڈاکٹر ناہید اختر،فیصل راجہ،اقدس ہاشمی اور عباس مغل نے اپنی اپنی آوازوں سے لوگوں کے دلوں کوخوب گرمایا۔آخرمیں تمام گلوکاروں کوپوٹھوہاری ادبی سوسائٹی اورآرٹ کونسل راولپنڈی کی طرف سے اعزاز ی اسناد بھی دی گئیں انجمن ادب پوٹھوہار واہ کینٹ کی طرف سے قمرمحمود عبداللہ کو سیرت رسولؐ کی کتاب ”خلقت نیں سرداؐر“پر صدارتی ایوارڈ ملنے پر اور نزاکت علی کو پوٹھوہاری شاعری کی کتاب سویل پر پگیں پہنائی گئیں تیسری نشست میں پوٹھوہاری مشاعرے کااہتمام کیاگیا۔ محفل مشاعرہ کی صدارت مرزا سکندر بیگ نے کی۔ جہانگیر عمران،عظمت مغل اور مرزاغفورالٰہی مہمانان خصوصی جبکہ شہزاد اُفق، واجد حقیر اوروقاص احمد مہمانانِ اعزاز تھے۔ نظامت کے فرائض،آفاق خالد اور تسلیم اکرام نے سرانجام دئے محفل مشاعرہ میں مرزا سکندر بیگ،جہانگیر عمران،عظمت مغل،مرزا غفورالہٰی،واجد حقیر،وقاص احمد،محمدگل نازک، شیرازاختر مغل، نعیم اختر اعوان،فرید زاہد،منورآسی،نوید اسلم کہوٹ،یعقوب انجم،عامرحبیب عامر، ناصرعلی ناصر، فرزندعلی ہاشمی، مسرت شیریں، محمدطاہر شاہ، شکوراحسن، نزاکت علی مرزا، اعجازگوہر،جاوید اقبال،اشتیاق محمود،چندا خیری، شبرمحمود، محمدشیرازمغل، آفاق خالد اورتسلیم اکرام کے کلام پڑھا آٹھویں پوٹھوہاری ادبی کانفرنس میں 200 سے زاہد شعراء وادباء،ریڈیو،ٹی وی،میڈیا،اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی چیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوہارراجہ اعجازپرویز،عرفان بیگ،شمسہ نورین،مہوش راجہ،ملک عبدا لصبور،ماسٹر عمران راجہ،چندا خیری نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ دیگر اہم شخصیات میں حکیم عبدالرؤف مظہر حسین سید، محمدسفیر، یاسر یابی، توقیر ملک، راجہ نور محمدنظامی،اصغرعلی شاہد(ناروے) جاویداقبال راجہ،پروفیسر راشد سندھو،ڈاکٹرامجدعلی بھٹی اور کئی اہم شخصیات بھی پوٹھوہاری ادبی کانفرنس کی زینت بنیں یوں ایک بجے دن شروع ہونے والی آٹھویں پوٹھوہاری ادبی کانفرنس 9 بجے 8 گھنٹوں بعد چیئرمین پوٹھوہاری ادبی سوسائٹی فرید زاہد کے شکریہ کے ساتھ ایک تاریخ رقم کرکے اختتام کوپہنچی۔
191