اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافہ کردیا، گیس قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی اس حوالے سے اوگرا نے بتایا کہ سوئی ناردرن کیلئے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37پیسے مقرر کردی گئی ہے اوگرا کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 6.32فیصد اضافے کی منظوری دی، سوئی سدرن کیلئے اوسط قیمت 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 829روپے48پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی ترجمان نے بتایا کہ گیس اوسط قیمت میں اضافے کااطلاق یکم جولائی2022سے نافذالعمل ہو گا تاہم گیس قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد کیا جائے گا یاد رہے دو روز قبل اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 27 پیسے کا اضافہ کیا تھااوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233روپے78پیسے مقرر کی گئی تھی، قیمت میں اضافے سے ایل پی جی کا 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہوگیا اور نئی قیمت 2758 روپے67 پیسے ہوگئی۔
84