راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاق اور پنجاب جرائم پیشہ عناصر کے زد میں ہیں جب کہ پنجاب اور وفاقی پولیس سمندر پار پاکستانیوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے تارکین وطن کو کھلے عام لوٹنے والا گروہ عرصہ دراز سے قانون کی گرفت سے باہر ہے اور سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں سمیت متعدد عازمین حج و عمرہ کو بھی ان کی جمع پونجی اور اپنے پیاروں کے لئے لائے جانے والے تحائف سے محروم کر چکا ہے۔ایئرپورٹ سے نکلتے ہی کسی بھی غیر مصروف شاہراہ پر وطن واپس آنے والوں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتا ہے اور لوٹنے والے سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس اور مسلح ہوتے ہیں جن کے پاس وائرلیس بھی موجود ہوتا ہے ویگن آر کار سے نشان شدہ گاڑی کو زبردستی روکتے ہیں اور بآسانی وطن واپس آئے شہری کو اس کی جمع پونجی سے محروم کرنے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔جب کہ متاثرین کی درخواست پر مقدمات کے اندراج میں بھی تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ہیں جس کے باوجود متعدد ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں جن میں مسلسل چہروں اور گاڑی کی شناخت کے باوجود پولیس درج شدہ مقدمات بھی منطقی انجام تک پہنچانے میں ناکام ہے۔مسلح گروہ ایک ہی کار مختلف نمبر لگا کر استعمال کر رہا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجودِ ملزمان کی گرفتاری نہ ہونا پولیس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ متاثرین سمیت اوورسیز کمیونٹی نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے مطالبہ کر دیا سی پی او، آر پی او راولپنڈی،آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب واقعات کا سختی سے نوٹس لیں۔
112