روات ( نمائند ہ پنڈ ی پوسٹ) تھانہ روات کی حدود میں اوور سیز پاکستانی کے گھر میں ڈکیتی واردات میں ملوث پولیس سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس اہلکار شہری کو نجی ٹارچر سیل لیکر گئے ، تشدد کیا اور 1 کروڑ روپے بھی طلب کیے ، نہ دینے پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا، پولیس ڈکیت گینگ کا سرغنہ سب انسپکٹر حسن روات چوکی انچارج تھا، تمام اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی، پولیس نے بتایا کہ تھانہ روات میں سب انسپکٹر احسن، ہیڈ کانٹیبل سفیر ، ہیڈ کانسٹیبل اور میں اور کانسٹیبل مدثر کے خلاف اوور سیز پاکستانی کے گھر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس اہلکاروں نے پہلے ظفر جیلانی کے گھر سے 9 ہزار سے زائد امریکی ڈالر ، 15 گرام سونا اور دیگر سامان لوٹا، بعد میں نجی ٹارچر سیل لیکر گئے جہاں جھوٹےمقدمات سے ڈراتے رہے۔
116