اسلام آباد( آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی دن میں مزید 34 افراد میں عالمگیر موذی وباکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں 34 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اسلام آباد اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں صرف 6 روز کے دوران مجموعی طور پر 64 اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور ان میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
162