144

اومیکرون‘راولپنڈی میں تین سکول اور ایک کالج سیل

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سٹوڈنٹس و سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں مزید تین سکولوں اور ایک گرلز کالج کو سر بمہر کر دیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان چاروں تعلیمی اداروں میں 17سٹوڈنٹس اور 4 سٹاف ممبران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ایس او پیز کے مطابق ان کو دس روز کیلئے سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ نسرالہ، گورنمنٹ اسلامیہ سکول مری روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک حسو اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاون شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ زیادہ تر سٹوڈنٹس کی عمر 12 سال سے زائد ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں تعلیمی اداروں میں 643 سٹوڈنٹس کے کورونا ٹیسٹ کئے گے۔ گزشتہ روز دو سکولوں کو سربمہر کیا گیاتھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں