116

انیٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا کرپشن میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا احسن اقدام ہے ‘عاشق حسین

چوہدری واجد علی
پنڈ ی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
ضلع بھمبرمیں ایک عام شہری کی درخواست پرپٹواری،گرداوراورتحصیلدارکواینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کرپشن میں ملوث پاکرگرفتارکرنے پر ہم انہیں مبارکبادپیش

کرتے ہیں اوریہ آزادخطہ کی تاریخ کا پہلاواقعہ ہے جس میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوئی عملی اقدام اٹھایاگیاہے۔ہم اس جرأت مندانہ اقدام پر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔عاشق حسین حلقہ2چکسواری کے ہردلعزیز سیاسی وسماجی راہنماعاشق حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ2چکسواری/اسلام گڑھ کے نوجوانوں اوردیگرباشعور عوام علاقہ پر مشتمل ایک قافلہ15مئی بروز جمعرات ٹھیک10بجے دن چکسواری سے میرپور کیلئے روانہ ہوگا اورانشاء اللہ 11بجے میرپور میں عوامی قافلہ احتساب بیورواوراینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاترکے سامنے اُن سے اظہاریکجہتی کیلئے جمع ہوگا ۔اس عوامی قافلہ کے ذریعے احتساب بیورواوراینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے احسن اقدام کوسراہاجائے اورانہیں تحریک دی جائے گی کہ وہ آزادخطہ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔عاشق حسین نے کہاکہ کچھ دن قبل عوام علاقہ کے مطالبہ پر اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے پٹواری،گرداوراورتحصیلدارکو کرپشن میں ملوث پاکرگرفتارکیا جس کے خلاف پورے آزادکشمیر میں محکمہ مال کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔انہوں نے کہاکہ ہم اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کی بھرپورحمایت اورمحکمہ مال کے ملازمین کی طرف سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے حلقہ2چکسواری/اسلام گڑھ کی باشعور عوام اورمیرپور کی طلباء تنظیموں، تاجر،وکلاء برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اورمعاشرتی اصلاح کیلئے سڑکوں پرنکلیں اوراس عوامی قافلہ میں شامل ہوں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں