راولپنڈی کے انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 10 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 30 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں۔
ریسکیو فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ فیکٹری کے اندر لگی، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے