ایریا چوک پنڈوڑی انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے سیلز آفیسر محمد فیاض نے اپنے ایریا میں سب سے زیادہ اور اچھاکام کیا اس سلسلہ میں جب ان کی کامیابی کے بارے میں بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اسٹیٹ لائف کو 2011ء ،میں سیلز منیجر محمد اکرم ایازکے اصرار پر شروع کیا بطور سیلز نمائندہ میں نے چالیس سے پچاس لوگوں کی پالیسیاں کیں الحمد اللہ جنوری 2013ء کو سیلز آفیسر پروموٹ ہوا اس وقت میرے ماتحت کوئی بھی نہیں کیونکہ ہم فیلڈ میں بھائیوں کی طرح کام کرتے ہیں اور میں ان سب کا بہت احترام کرتا ہوں اس وقت میری ٹیم میں سب ہی اچھا کام کر رہے ہیں سب سے اچھا کام نندنہ منگرال کے طاہر آزاد کر رہے ہیں جو بہت ہی اچھے انداز میں محنت کر رہے ہیں وہ اگلے سال کو سیلز آفیسر پروموٹ ہو جائیں گے 2014ء کو میری پراگریس بہت ہی اچھی رہی ہے اسٹیت لائف کا کام ایک فلاحی کام ہے لوگوں کو اچھا مشورہ دینااپنے اور اپنے بیوی بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اچھی سوچ کی تلقین کرنا ہے مجھ پر اللہ کا کرم ہے لوگ پر اعتماد کرتے ہیں میں نے آج تک کسی سے کوئی دھوکہ فراڈنہیں کیا ہر ایک کسٹمر کو اچھی پالیسی کے بارے میں اچھا مشورہ دیااور اس کی پالیسی کرتے ہوئے زاتی پالیسی سمجھ کر کی تاکہ اس کو کل آنے والے وقت میں کوئی دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اٹیٹلائف میں کام کر کے بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں کیونکہ کام کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کی بھلائی بھی کرتے ہیں جیسا کہ پانچ قبل مجھے ایک ٹانگ سے معذور عثمان سلیم سے ملنے کا تفاق ہوا جو کہ چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں دخالی کا رہائشی ہے میں نے اس سے پوچھا بھائی آپ کیسے معذور ہوئے تو اس نے جواباً کہا کہ میں 2010 میں دبئی گیا اور وہاں پرایکسیڈنٹ ہوا اور میری ٹانگ کٹ گئی میں نے کہا کہ دبئی جانے کے کتنے عرصے بعد حادثہ ہوا وہ کہنا لگا کہ دس ماہ بعد یہ واقعہ پیش آیا اورپھرمیں وطن لوٹ آیا میں نے اس سے استفسار کیا کہ جبآپ پاکستان واپس لوٹے تو آپ نے پروٹیکٹر آفس والوں سے رابطہ کیا تو کہنے لگا کہ بھائی صاحؓ مجھے تو اس بارے میں کچھ علم ہی نہیں میں نے عثمان کی فائل تیار کی اور آج الحمداللہ عثمان سلیم کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک مل گیا ہے میں پڑھے لکھے بیروزگار بھائیوں اور بہنوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آئیں ہمارے ساتھ کام کریں اور اپنے ستقبل کو روشن بنائیں اسٹیٹ لائف گورئمنٹ آف پاکستان کا کامیاب ادارہ ہے اس میںآپ اپنا چیک خود تیار کرتے ہیں اوراسٹیٹ لائف میں کام کرکے آپ اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی خوش حال بنا سکتے ہیں ۔{jcomments on}