چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)انسداد دہشتگردی فورس نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔انسداد دہشتگردی فورس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ چکوال کے علاقے میں دہشتگرد قیام پذیر ہے اور جلد بڑی کارروائی کر سکتا ہے۔ جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ارقم عزیز کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے آر پی جی، لانچر، ہینڈ گرینڈ، راکٹ چارجر، مشین گنز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔گزشتہ روز بلوچستان میں خضدار کے قریب سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مر گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خضدار کے علاقے سارونہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دوران آپریشن دو مبینہ دہشت گرد مر گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
115