گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ضلعی صدر شبیر بھٹی ، نمائندہ پنجاب چوہدری جمیل اختر، تحصیل صدر جمیل وارثی،سیکرٹری نصراللہ اور سرپرست اعلی مرزا سفیر کی موجودگی میں انجمن پٹواریان تحصیل گوجرخان کے صدر چوہدری جمیل وارثی نے آج مورخہ 3 مئی 2023 کو تحصیل گوجرخان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ انجمن پٹواریان گوجرخان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مراد حسین نیکوکارہ کے تبادلہ تک ہڑتال جاری رہے گی۔ تمام جملہ پٹواریان و گرداوران تحصیل گوجرخان نے دعائے خیر کیساتھ باقاعدہ ہڑتال کا آغاز کیا۔
106